اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن اسلام آباد کے ایک وفد کی ممبر اسٹیٹ نوید الہی کے ساتھ طویل ملاقات

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن اسلام آباد کے ایک وفد نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے پلاٹس کی فروخت کے حوالے سے پیش آنے والے عمومی مسائل سمیت متاثرین کے پلاٹس کی فروخت میں پیش آنے والے فنی مسائل پر بات چیت کی‘ اور مسائل کے حل کی حتمی یقین دھانی حاصل کی‘ وفد نے ممبر اسٹیٹ نوید الہی کے ساتھ طویل ملاقات کی‘ وفد میں اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن اسلام آباد کے فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری‘ اسرار الحق مشوانی‘ عبد الوحید خان اور عبد الرحمن شامل تھے‘ سی ڈی اے ممبر نے انہیں مسائل کے حل کی حتمی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ وفد کے ارکان اور سی ڈی اے حکام مل کر باہمی مسائل حل کریں گے اور فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کا عمل دو نوں فریق مل کر کریں گے