زاھد اقبال چوھدری نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جہلم آمد
سابق تحصیل ناظم جہلم چوھدری غلام احمد زمرد ، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل احمد چوھدری ، سینئر نائب صدر جاوید اسلام قریشی ، نائب صدر شیخ شہزاد اصغر ، سینئر رہنماء ڈاکٹر کوثر ، جنرل باڈی ممبر ایف پی سی سی آئی راجہ سجاد اور دیگر ممبران کی جانب سے والہانہ استقبال ۔
زاھد اقبال چوھدری نائب صدرایف پی سی سی آئی نے نومنتخب صدر جہلم چیمبر عرفان لطیف قریشی ، سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود ، نائب صدر محمد احمد شیخ کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ انور ، ندیم بٹ ، شکیل احمد چوھدری اور راجہ سجاد کی قیادت میں ملکی سطح کے ھر فورم پر جہلم کی بزنس کیمونٹی کی آواز بن کر بھرپور کردار ادا کرنا ھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جہلم سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوئی گیس کی فراھمی ، جہلم چیمبر کے آفس کے لیے زمین کے حصول اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ھر وقت حاضر ھوں اور بہت جلد اس ضمن میں عملی اقدامات ھوتے ھوئے نظر آئیں گےزاھد اقبال چوھدری نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ سابق صدر گجرات چیمبر و سابق ریجنل چیرمین ایف پی سی سی آئی عرفان یوسف نے استقبال کیا – زاھد اقبال چوھدری کی گروپ لیڈر گجرات چیمبر حاجی ناصر محمود سے خصوصی ملاقات – اتفاق رائے سےبلامقابلہ چیمبر انتخابات پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد ۔
