۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تقریب تقسیم سلائی مشین و اسناد

اسلام آباد کے دیہی علاقے چنول بنگیال میں الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد شعبہ تعلیم کے تحت قائم ووکیشنل سنٹر سے تربیتی کورس کی کامیاب تکمیل پر 19 بچیوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تقریب تقسیم سلائی مشین و اسناد منعقد ہوئی جس میں الخدمت کے تحت سلائی کڑھائی کورس کرنے والی بچیوں کو سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔جبکہ غریب اور مستحق خواتین کوسلائی مشینیں دی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آبادنے کہا کہ کورس مکمل کرنے پر تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر مزید خواتین کو بھی ہنر سیکھائیں گی تاکہ ہم سب مل کر پاکستان کو خوشحال بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات قابل ستائش ہیں۔
 صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت ڈیزاسڑ مینجمنٹ، کفالت یتامی، صاف پانی، کمیونٹی سروسز، تعلیم، مائیکروفنانس اور صحت کے پروگراموں میں معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت ضرورت مند وں اور بے سہارا افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری جنر ل الطاف شیر، سینئر نائب صدر ڈاکٹر باقر خاکوانی، نائب صدر طارق نواز جنجوعہ،اظہر شاہ اور خواتین وحضرات اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجودتھی۔
تقریب میں الخدمت اسلام آباد کی ٹیم کے ساتھ علاقے کی ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت عزیز الرحمان اور ممتاز ماہر تعلیم افتخار جنجوعہ نے خصوصی طور پر شریک ہو کر طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چنول، الفارابی نیلور، بھملڑی نیلور، جھنگی سیداں، شیریف آباد غوری ٹاؤن اور بلاڑہ چراہ میں غریب اور ضرورت مند بچیوں کو ہنر سیکھانے کے لیے ووکیشنل سنٹرز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔