حج آرگنائزیشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سلمان طاہر نے حافظ شفیق کاشف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں یونائیٹڈ گروپ اور خدمت گروپ کے علاوہ دیگر شریک ہوئے ہافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حج خدمات کی انڈسٹری سے وابستہ افراد اور ٹریول اداروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن حد تک کوشش کی جائے گی کرونا وائرس کے بعد یہ صنعت بہت متاثر ہوئی ہے اور حکومت دیگر ماتثرہ شعبوں کے لیے تو ریلیف پیکج دیا مگر اس صنعت کے لیے کوئی ریلیف اور پیکج نہیں دیاگیا ائر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے اور ٹریول ایجنٹس کو ٹکٹوں کی خریداری کے عمل سے دور کردینا مناسب نہیں ہے یہ ہوسکتا ہے کہ ہم مستقبل میں ایسی ائر لائنز کا بائی کاٹ کریں تقریب میں منظور حسین جعفری‘ میاں عبدالجبار انجم جاوید اقبال‘ ذیشان قمر چوہدری‘ چوہدری پرویز حمید‘ جعفر حسین علی‘ عمران ملک‘ عبدالخالق‘ آفتاب عالم بھی شریک ہوئے تقریب میں صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ وششوں پر اتفاق ہوا‘ خدمت گروپ یونائٹد حج جعفریہ حج عمرہ زیارات ایسو سی ایشن اور ملتان اتحاد کی جانب سے حافظ شفیق کاشف کو اعزازی شیلڈ دی گئی
