اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول…… در الحکومت روشیوں کا شہر بن رہا ہے
اسلام آباد اسٹیٹس ایجنٹس ایسوی ایشن کے فنانس سیکرٹری‘ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینیئر نائب صدر اور سپریم کونسل کے رکن سید عمران بخاری نے اپنے بیان میں اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول منعقد کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد چیببر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے فیصلے کو شہر کی ترقی کے لیے اقبالؒ کی زبان میں ”نیا زمانہ نئے صبح شام پیدا کر“ کے مترادف قرار دیا اور اسے شہر کی ترقی کے لیے بنیادی کلیدقرار دیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاپنگ فسٹیول شہر کی قسمت بدل دے گا اور اس فیصلے سے شہر میں بے پناہ کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی شہر کی تمام مارکیٹوں میں صارفین کی رونق واپس آئے گی یقیناً یہ فیسٹیول شہریوں کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبریاں لائے گا جس میں ہر قسم کے صارفین اپنی استعداد کے مطابق ضروریات کی خریداری کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے اس کے ذریعے سے چیمبر اور ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کے ساتھ براہ راست انٹرایکشن ہوتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا جذبہ بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام کاروباری تنظیمیں اور چیمبرز اپنی بساط کے مطابق اس فیسٹیول میں بہتری لانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے