فائنل ٹاکرا، لاہور قلندرز کراچی کنگز

فائنل ٹاکرا، لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک 17 نومبر 2020

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، وین پارنیل کی جگہ عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے، دباؤ برداشت کرکے کھیلیں گے تو اچھا کھیل پیش کریں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ بڑا ٹارگٹ دینا چاہتے ہیں، جس طرح کھیلتے آرہے ہیں اسی طرح کی کارکردگی دکھائیں گے۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم کپتان، بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلس، عمید آصف، چیڈویک والٹن، محمد عامر، وقاص مقصود، رتھرفورڈ، افتخار احمد اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

لاہور قلندرز اسکواڈ

لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر کپتان، فخر زمان، تمیم اقبال، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، محمد فیضان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور دلبر حسین شامل ہیں۔