معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دبئی میں مقیم تھے جہاں اُنہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئے۔سراج قاسم تیلی مرحوم کے سی سی آئی کے سابق چئیرمین تھے ان کے انتقال پر ڈیفکلیریا کراچی کے ایجوکیشن سیکرٹری فہد جعفری‘ سارک ایس ایم ای کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین سجاد سرور‘ ایف پی سی سی آئی کے رہنماء مرزا عبد الرحمن‘ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے فنانس سیکرٹری عمران بخاری‘ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود‘ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے کوآرڈینیٹر ذولقرنین عباسی‘اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سی ڈی اے کے لیے کو آرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور تاجر برادری کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
