الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج اور تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ڈی ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے، ہم بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔
ای سی پی نے کہا ہے کہ کورونا وبا، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹارمنٹ کے باوجود پیشرفت ہوئی۔ سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں 3 دن اجلاس منعقد کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ عام انتخابات، سینیٹ انتخابات، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں