ویب سائٹ ترکی اردوی کی لانچنگ تقریب

ویب سائٹ ترکی اردوی کی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردا کل نے شرکت کی ۔

اس موقع پر شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ امت کے نوجوانوں پر مغربی سوچ کے غلبے کو کم کرنے کے لیے ترک میڈیا کی خدمات بے مثال ہیں، ترک میڈیا نے مسلمان امت کے ہیروز میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب اپنے مفادات کے فروغ کے لیے تمام حدود پار کر چکا ہے،اب ہمارا وقت ہے، پاکستان اور ترکی کو ایک ساتھ اسلامی نظریے کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔چیئر مین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا مقصد ثقافت کے ذریعے بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے ،ہمیں اپنے میڈیا کے ذریعے دنیا کو ضمیر کے قیدیوں اور بیواو¿ں کی کہانیاں سنانی ہیں، ترکی پاکستان مل کر امت کی یہ جنگ لڑیں گے۔آنے والے وقتوں میں دنیا پاک ترک دوستی کی مثالیں دے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں