الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت کوئز مقابلہ 20 فروری کو ہوگا

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت کوئز مقابلہ 20 فروری کو ہوگا۔الخدمت کے تحت کوئز مقابلے میں 425 بچے حصہ لیں گے۔صدر الخدمت فاوئڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت محمد عربی ﷺ کوئز مقابلے سے آرفن بچوں میں اعتماد سازی کی فضاء قائم ہو گی۔انہوں نے کہا کہکسی بھی معاشرے کے لئے تعلیم کی اہمیت ناگزیر تسلیم کی جاتی ہے اور درسگاہوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا عمل بھی بخوبی چلنا چاہیے کیونکہ نصاب کی تکمیل جہاں تعلیم کا پہلو ممکن بناتی ہے وہیں غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کو تربیت اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی اہمیت دی جائے۔
میاں اسلم نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں میں مثبت رجحانات بڑھائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں طلبا میں خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں جوان کی شخصیت پر مفید اثرات مرتب کرتاہے۔ یہ نہ صرف دماغ کی بہترین نشو و نماکرتی ہیں بلکہ ایک صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا کرتی ہیں جس سے نہ صرف طلبہ کواپنی فطری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ ان میں لیڈر شپ کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ طلبہ کے لئے نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔
کہ دوران تعلیم وہ نصابی سرگرمیاں کون سی ہیں جو طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکیں جو ان میں نظم و ضبط کا قیام، ہدف کا تعین، ٹیم ورک، احتساب اور ذمہ داری کا احساس جگا سکیں۔
شہزاد سلیم عباسی ترجمان الخدمت فاؤنڈیشن نے کہاہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کا سب سے اہم فائدہ طلباء کا روز مرہ کے تدریسی کاموں میں دلچسپی کے عنصر کا اضافہ کرنا، سیکھنے کا جذبہ اور رفتار کی صلاحیت بڑھانا ہے