تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنما اور سیکرٹری جنرل مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم، صدر مولنا علی محمد ابو تراب،نائب صدر مولانا شاه اویس نورانی ، سیکرٹری جنرل مولنا فضل الرحمن خلیل،چیرمین خدام الحرمین انٹرنیشنل پاکستان حافظ محمد شفیق کاشف اور سیکرٹری اطلاعات پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا قلبی اور روحانی تعلق ہے۔پاکستان کے عوام اور علماء خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور حکومت رشیدہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اور امریکی دباؤ اور بلیک میلنگ کو مسترد کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا کے مسلمانوں کا روحانی مرکز ہے اور خادم الحرمین الشریفین اور حکومت رشیدہ کی قابل قدر خدمات اور کارنامے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے ۔امریکہ نے کوئی ایسا قدم اٹھایا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔امریکہ کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب کے معاملات وہاں کی حکومت پر چھوڑ دے.
اپنے ایک مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ہم اور پوری دنیا کے مسلمان سعودی عرب کے ساتھ ہیں.انھوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے قابل مذمت ہیں۔ان کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔حوثی حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا جائے اور ان پر پابندی لگائی جاے
