دور جدید اور مستفیل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوے فیصلہ کیا گیا ہے کہ قرطبہ سٹی کو جدید ترین ڈیجیٹل سٹی بنایا جاےگا جس میں قرطبہ کے شہریوں اور کاروباری اداروں کو تیز ترین انٹرنیٹ ، وڈیو سروسز ، IPTV کی سہولیات مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ قرطبہ سٹی کے گھروں ، دفاتر ، کمیونٹی سروسز اور یوٹیلٹی اداروں کو سمارٹ سروسز سے مزین کیا جائےگا . قرطبہ ڈیجیٹل سٹی مستقبل قریب میں آنے والی 5G اور IOT ٹیکنالوجیز سے اپنے شہریوں کو مستقید ہونے کیلئے تیار پلیٹ فارم مہیا کرے گا .
ان تمام مقاصد کے حصول کیلئے قرطبہ انتظامیہ نے انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجیز کا مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لئے ہر گھر اور کاروباری یونٹ تک آپٹیکل فائبر بچھانے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل پروجیکٹ کے آغاز ہی سے فائبر آپٹیکل کیبل کا نیٹ ورک اس انداز سے بچھایا جائےگا کہ مختلف رہائشی اور کمرشل بلاکوں کے گروپس بنا کر انھیں آپس میں اس طرح جوڑا جائےگا کہ ایک فائبر کیبل میں خرابی کی صورت میں متبادل ذریعے سے انٹرنیٹ ,فون ، ویڈیو اور دیگر تمام سمارٹ سروسز متاثر نہیں ھونگی . اس کے علاوہ تعلیم، صحت، یوٹیلٹی سروسز ,آئی ٹی اور سافٹ ویئر ہاؤسز اور دیگر کاروباری اداروں کے لئے ٹیکنالوجی پارک ,ڈیٹا سینٹر اور اس سے منسلک کلاؤڈ سروسز کی رسائی بھی موجود ہوگی .
قرطبہ سٹی کی انتظامیہ اپنے تمام ممبران کو اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کے ہم قرطبہ کو پاکستان کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس علم و امن کا ایک ماڈل ڈیجیٹل سٹی بنانے کے لئے پرعزم ہیں
