اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مارچ کا مہینہ ہماری سیاسی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے،23 مارچ1940 قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی اور7 مارچ 1949 کو وزیر اعظم لیاقت علی خان نے اسمبلی میں قرارداد مقاصد پیش کی تھی یہ قرارداد 12 مارچ کو پاس کی گئی تھی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی تمام قومی سیاسی جماعتوں اور حکومت کو باہم مل کر ایک ایسی پالیسی اور حکمت عملی تیار کرنی چاہیے کہ ہم نوجوان نسل کو پاکستان کی تاریخ سے متعلق مکمل آگاہی دیں سکیں، ملک کے تمام ذرائع ابلاغ اور خصوصاً پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کا لازمی اہتمام ہونا چاہیے، اسلامی دنیا ہم سے یہی توقع رکھتی ہے کہ ہم مسلم دنیا کی قیادت کریں صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کے دور میں پاکستان کی ایک بہت اہمیت تھی اوراقوام متحدہ میں بھی پاکستان کو اسلامی دنیا کے موقف کی ترجمانی کا موقع ملا تھا تاریخ شاہد ہے کہ صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید نے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی پیغام پیش کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے ہم سب کو بانئی پاکستان قائد اعظم کے افکار کی ترویج کے لیے کام کرنا چاہیے بانی پاکستان اس ملک میں عدل او انصاف پر مبنی نظام حکومت چاہتے تھے، جس کے ذریعے ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے مذہب کے مطابق اپنی ذاتی زندگی گزارنے کا پورا پورا حق دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلامی ریاست کے طور پر موجود ہے، اور اسلامی دنیا ہم سے یہی توقع رکھتی ہے کہ ہم مسلم دنیا کی قیادت کریں انہوں نے کہا کہ صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کے دور میں پاکستان کی ایک بہت اہمیت تھی اوراقوام متحدہ میں بھی پاکستان کو اسلامی دنیا کے موقف کی ترجمانی کا موقع ملا تھا تاریخ شاہد ہے کہ صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید نے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی پیغام پیش کیا تھا، ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس کی حفاظت کے لیے اپنی نوجوان نسل کو پاکستان سے مکمل آگاہی دیں، اور بتائیں کہ بر صغیر کے مسلمان کیوں الگ ملک حاصل کرنے کی جدوجہد کے لیے تیار ہوئے تھے، یہ جدوجہد اس لیے کی گئی تھی کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ قرارداد مقاصد ملک کے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں آویزاں کرنے کی ہدائت کرے