سویٹ ہوم کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان نے لیفٹینینٹ کرنل(ر) میاں محمد جمیل اطہر سے ان کے بھائی میاں رشید کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کی، مرحوم جسٹس(ر) نذیر اختر کے بھی بھائی تھے،تعزیتی ملاقات میں زمرد خان نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی اور تعزیتی ملاقات کے دوران مرحوم کی سماجی خدمات پر انہوں نے خراج عقیدت پیش کیا، لیفٹینینٹ کرنل(ر) میاں محمد جمیل اطہر نے انہیں اپنے شعری مجموعہ پر مشتمل کتاب چشم بینا بھی پیش کی، زمرد خان نے اس موقع پر بتایا کہ وہ یتیم بچوں کی اعلی تعلیم کے لیے کیڈٹ کالج بھی تعمیر کر رہے ہیں اور اس کالج میں یتیم بچے ہی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے تعلیم اور تربیت حاصل کریں گے، لیفٹینینٹکرنل (ر) میاں جمیل اختر نے اس منصوبے کو سراہا
