اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حمزہ شفقات نے کہا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔‘

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے حمزہ شفقات کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسلام آباد میں کورونا کے خلاف قابلِ ذکر کارنامے سرانجام دینے پر سراہا

خیال رہے کہ اس سے قبل حمزہ شفقات نے بتایا تھا کہ ان کے والدین ایک شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے ، اس کے بعد ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔