وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی سٹی منصوبے موجودہ حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہیں، ان پر ٹائم لائنز کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں راوی سٹی منصوبے اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں راوی سٹی منصوبے کی پیش رفت اور راوی سٹی میں ایگری فارمنگ کے شعبے میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔لاہور میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ راوی سٹی منصوبہ لاہور شہر کے مسائل کے حل کے حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،راوی سٹی منصوبے سے لاہور سمیت پورے صوبے میں معاشی سرگرمی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی سٹی منصوبہ موجودہ حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہیں اور ان پر ٹائم لائنز کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،
