زیر تعمیر پہلے فائیو سٹار ہوٹل کے ایک حصے پر حکم امتناعی جاری ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں زیر تعمیر پہلے فائیو سٹار ہوٹل کے ایک حصے پر عدالت کی طرف سے حکم امتناعی جاری ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا ہے۔ ہوٹل کے مالک پاکستانی نژاد امریکی شہری انور آمان ہیں، جس کی زمین انہوں نے سینگور کے رہائشی سے خریدی تھی اور گذشتہ سال وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس ہوٹل کا افتتاح کیا تھا۔اس ہوٹل پر جاری تعمیراتی کام رکوانے کے لیے حکم امتاعی حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا فریقین کے دلائل سننے کے بعد سینیئر سول جج نے زیر تعمیر ہوٹل کے ایک حصے پر کام رکوانے سے متعلق حکم امتناعی جاری کر دیا۔’ہوٹل کے لیے زمین کی خریداری تین سال پہلے ہوئی تھی۔ 26 کینال زمین ہم نے چھ افراد سے خریدی اور زمین کے مالکان سے 1984 کے رجسٹری کے کاغذات کی بنیاد پر خریداری کی گئی ہے ’یہ چترال میں 30 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہے۔ 20 ملین ڈالرز اس ہوٹل پر براہ راست انویسمنٹ ہے اور دس ملین ڈالرز کی مزید سرمایہ کاری ہوگی، اس میں ہوٹل کی توسیع بھی شامل ہے۔‘