تحصیل پریس کلبوں کے ممبران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی

ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن محترمہ تابندہ سلیم نے کہا ہے کہ تحصیل پریس کلبوں کے ممبران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کلب واہ ٹیکسلا سے تعارفی ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے سینئر نائب صدر شکیل اختر راجپوت نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔تقریب سے پریس کلب واہ ٹیکسلا کے صدر سید مشتاق حسین نقوی‘چیئرمین توقیر چوہدری‘سیکرٹری اطلاعات عبدا لصبور‘مشعل یونین آف جرنلسٹس رشید مغل‘تنویر چوہدری‘حامد کمال‘عطاء الرحمان چوہدری‘حافظ محمدرمضان‘رانا رشید شاد‘عمران عباس‘نسیم حیدر‘ممتازصدیق اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت علاقائی صحافیوں کیئے جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی‘مالی معاونت اور ہیلتھ کارڈ کی سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے کورونا سے متاثرہ صحافی کو ایک ماہ کے اندر دس لاکھ روپے دے گی انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی صحافیوں کے ساتھ رابطوں کو مزید موثر بنانے کیلئے تحصیل پریس کلبوں کے صدور کا ویٹس ایپ نمبروں کا معلومات کے بروقت تبادلے کیلئے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس سے فوری طور پر معلومات شیئر کی جائیں گی