الخدمت کے وفد سے ملاقات

 یو کے اسلامک مشن کے ہیڈ آف ریلیف گلوبل ریاض ولی نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ دو طرفہ ملاقات میں الخدمت کے پراجیکٹس کے منیجر ز موجود تھے۔ الخدمت کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے ریاض ولی، ہیڈ آف ریلیف گلوبل یوکے اسلامک مشن نے کہا کہ جیسے یو کے آئی ایم، الخدمت کیساتھ مل کر پاکستان میں ضرورت مندوں تک پہنچتی ہے ویسے ہی یو کے اسلامک مشن الخدمت فاؤنڈیشن کے دیگر پراجیکٹس میں مدد فراہم کرے گی اور بلاشبہ الخدمت فاؤنڈیشن کا جذبہ خدمت قابل رشک ہے اور انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں کو الخدمت کے فلاحی کاموں کو مثال بنانا چاہیے تاکہ ضرورت مندعزت نفس اور وقار کیساتھ زندگی بسر کر سکے۔
انہوں نے الخدمت کے سات شعبہ جات کفالت یتامی، صحت عامہ، صاف پانی، تعلیم، مائیکروفنانس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور کمیونٹی سروسز کو معیاری قرار دیا۔