اسلام آباد، وطن عزیز کا دارلحکومت ہے، یوں یہ شہر دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے، اور عالمی دارلحکومتوں کا ہم پلہ بھی ہے، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اس شہر کا انتظامی ادارہ ہے، اس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے محترم جناب عامر علی احمد کی ذمہ داری بھی نہائت حساس نوعیت کی ہے، اللہ تعالی نے انہیں بہترین صلاحیت دی ہے اور انہیں پر وقار انداز میں کام کرنے کا سلیقہ بھی عطاء کیا ہوا ہے، ارمغان شفقت بھی ان کی پہچان اور شناخت ہے
حال ہی میں ان کی براہ راست نگرانی میں شہر میں تزئین وآرائش کا کام ہو رہا ہے، سڑکوں کی مرمت، فٹ پاتھ، گلیوں اور سیکٹرز میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور پارکس کی زینت بھی بڑھائی جارہی ہے، انہوں نے پاک سیکریٹریٹ کی عمارت کی خستہ حالت بحال کرنے کی ہدایت دی ہے
ان سے گزارش ہے کہ
وہ شہر میں پینے کے پانی کے ضیاع کے عمل کی بھی روک تھام کریں، اور شہر میں قائم غیر قانونی سروس اسٹیشنز بند ہونے چاہئے
مارکیٹیوں میں پارکنگ کے لیے موٹر سائکلز اور گاڑیوں کی الگ الگ جگہ مختص کی جائے
بلیو ایریا سمیت مارکیٹیوں میں گاڑیاں دھونے کا عمل روکا جائے
جہاں جہاں تعمیر و مرمت کی جارہی ہے، کام کا معیار بھی چیک کیا جائے، متعدد جگہ ایسی بھی ہیں جہاں فٹ پاتھ تعمیر ہوا، اور سڑک کے کنارے سمینٹ کے بلاکس بھی لگائے گئے مگر موٹر سائکلسٹ نے انہیں توڑ بھی دیا ہے، یہ قبیح حرکت بلیو ایریا میں نادرا آفس کے قریب بھی ہوئی ہے
پبلک ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے کہ وہ جہاں جہاں سٹاپ تعمیر ہوئے ہیں، وہاں گاڑی کھڑا کریں، اور ان سٹاپس کی بھی تعمیرو مرمت پر توجہ دی جائے
شکریہ
میاں منیر احمد
