جماعت اسلامی کے وفد کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپٹن(ر) انوار الحق سے ملاقات



امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی مولانا سید عارف شیرازی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپٹن (ر) انوار الحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امراء رضا احمد شاہ اور سید عزیر حامد شامل تھے ۔وفد کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے 28مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ۔اس موقع پر کپٹن (ر) انوار الحق کو مفکر اسلام مولانا سید ابوالاعلی مودودی کا ترجمہ قرآن تحفہ میں دیا گیا ۔