آج 23 مارچ ہے اور81واں یوم پاکستان ہے قوم اس عظیم تاریخی دن کو ان حالات میں منا رہی ہے کہ کرونا وائرس نے ایک سال سے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہمیں اس خطہ میں ملک کی سالمیت کے درپے بھارت کی گھناؤنی سازشوں‘ گیدڑ بھبکیوں اور جارحانہ رویوں سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، پوری قوم اس عزم کا اظہار کررہی ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے
