نوجوان نسل کو نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے متعارف کرانا چاہیے

ممتاز قانون دان، پاکستان پرییس کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل(صدارتی تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے متعارف کرانا چاہیے اور انہیں بتایا جائے کہ بر صغیر میں مسلمانوں کے لیے ایل وطن پاکستان حاصل کرنے کے لیے ہمارے اکابرین کی جدوجہد کیسی تھی اور انہوں نے اس منزل کے حصول کے لیے کس قدر قربانیاں دی ہیں انہوں نے یہ بات 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے یہاں نیشنل پریس کلب میں پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر محمد نواز رضا، ایف پی سی سی آئی کے ممبر ایگزیکٹو عمران شبیر عباسی، پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری، اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری عمران بخاری، بلییو ایریا تاجر یونین کے رہنماء حمید عباسی، طاہر عباسی، آر آئی یو جے کے مرزا عبد القدوس اور میاں منیر احمد، راجہ ضیاء، محسن جنجوعہ اور وسیب الرحمن نے بھی اظہار کیا، ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے کہا کہ پاکستان عظیم مملکت ہے اور ہمارا جغرافیہ ہمیں بہت اہم بناتا ہے، ہمارے پاس قدرتی وسائل ہیں یہ ملک خود انحصاری کی جانب بڑھ سکتا ہے اگر ہم اپنے ملک کی زراعت اور صنعت کو ترقی دیں اور ہم اپنی نسل کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کررکھیں ہمیں ایسی قیادت چاہیے جو ملک کے مفاد میں کام کرے اور ملک میں قدرتی وسائل سے بہترین استفادہ کرے یہ کام ہمیں قومی پالیسی کے طور کرنا ہوگا، نواز رضا نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی ریاست کے طور پر موجود ہے اور ہمیں اس ملک کی ترقی، خوشحالی کے لیے خود بھی کام کرنا ہے اور اپنی نسل کو بھی اس عظیم مملکت کے بارے میں بتانا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بہترین بصیرت اور قیادت کی وجہ سے ہمیں ایک آذاد ملک ملا، کاشف چوہدری نے کہا کہ قرارداد لاہور ہی اصل میں پاکستان کی بنیاد ہے ۳۲ مارچ کو برصغیر کے مسلمان اس جلسے سے اس یقین کے ساتھ گھروں جو واپس روانہ ہوئے تھے کہ اب پاکستان کے حصول کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، عمران شبیر عباسی نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اورہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، عمران بخاری نے کہا کہ ہمیں یہ کلچر بنانا ہوگا کہ ہم یوم پاکستان، یوم آزادی جیسے ایام اپنے گھروں میں بچوں کے ساتھ مل کر منائیں تاکہ وہ پاکستان کے بارے میں جان سکیں، حمید عباسی نے کہا کہ یوم پاکستان ہمارے لیے ایک ایسا دن ہے جس نے ہمیں یہ یقین دلایا کہ بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے اب الگ ملک بن کر رہے گا مرزا عبد القدوس نے کہا کہ ۳۲ مارچ ایک دن ہے اور ایک تاریخ ہے ہمیں یہ اپنی تاریخ کو یاد کرتے رہنا چاہیے، میاں منیر احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ کو زندہ رکھنا چاہیے اور اسے نئی نسل تک بھی پہنچانے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، تقریب کے آخر میں عبد الحمید عباسی نے دعا کرائی