نیشنل پریس کلب کے سینئر ممبر، ہزارہ یونین آف جرنلسٹ کے بانی رکن نوائے وقت کے دفاعی تجزیہ کار سہیل عبدالناصر کرونا کے باعث انتقال کرگئے، انا اللہ وانا علیہ راجعون
پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا، سیکرٹری سہیل افضل خان، آر آئی یو جے کے صدر خاور نواز راجا، دیگر ارکان میاں منیر احمد، ناصر میر، مرزا عبدالقدوس نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
سینئر جرنلسٹ عمر فاروق، تجزیہ کار فاروق عادل، آصف فاروقی نے بھی سہیل عبد الناصر کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعاء کی ہے
جسارت کراچی کے اسلام آباد بیورو سے میاں منیر احمد نے نوائے وقت آفس جاکر نوائے وقت کے سینئر رپورٹر عطرت جعفری سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعاء کی
