ترقی اور نشو نما اس وقت حاصل ہو گی جب ہم خود انحصاری کی جانب سنجیدگی سے قدم اٹھائیں گے اور ملک کے تمام طبقات کو ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات رئیل اسٹیٹ سے وابستہ نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ تربیتی نشست میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ تربیتی نشست رئیل اسٹیٹ تھنک ٹینک نے منعقد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت اگر صنعت اور زراعت پر توجہ دے تو ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکتا ہے، ہمیں جہاں جہاں بھی ہم کام کر رہے ہیں کہ دیانت داری کا اصول اپنانا ہوگا کیونکہ دیانت داری کامیابی کی کلید ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت رئیل اسٹیٹ انڈسٹری ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے باعث بھی مشکل میں ہے جب کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط نا انصافی پر مبنی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے۔
