ظفر مسعود کو 3 سال کے لیے بورڈ کا چیئرمین منتخب

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنیز ایکٹ 2017ء کی شق 192کی روشنی میں مورخہ 31مارچ2021ء کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنے جلاس میں ظفر مسعود کو 3 سال کے لیے بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ بورڈ کے نئے چیئرمین کے تقرر کے لیے اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جملہ ارکان نے شرکت کی۔ اس سے قبل سید خالد سراج سبحانی،میاں اسد حیاالدین،ماتھر نیاز رانا، کامران علی افضل،ممتاز علی شاہ، محمد ہارون الرفیق، ظفر مسعود، اکبر ایوب خان،محمد ریاض خان، شمامۃ العنبرارباب اورجہانزیب درانی کو کمپنی کے ڈائریکٹرزکے طورپر منتخب کیاگیا ہے۔