الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت مواخات پروگرام کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مزید 5 افراد کو آسانی اقساط پر بلاسود قرضے فراہم کر دیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حامد اطہر ملک نے کہا ہے کہ مانگنے والے ہاتھ کو کمانے والا ہاتھ بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطر ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت 153 افراد جبکہ بزنس ڈیویلپمنٹ سکیم کے تحت 14 افراد کاروبارشروع کرکے اپنے قدموں پر کھڑا ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن الطاف شیر، معروف سماجی شخصیت محمد اکرم اورپروگرام کوارڈی نیٹر ثاقب ریاض بھی موجو د تھے۔ واضح رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اب تک159 ملین روپے کی مدد سے 6,810 افراد میں قرضہ تقسیم کر چکی ہے۔
محمدالطاف شیر نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان اور غربت سے تنگ افراد کے لیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے جس کا مقصد محنتی افراد کو آسان اقساط میں قرضہ فراہم کرنا ہے تا کہ وہ خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔
