وفاقی ترقیاتی ادارہ انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری ہے۔اس ضمن میں چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ادارہ ہذا کی جانب سے شعبہ انفورسمنٹ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں خصوصی ٹیموں کی جانب سے گذشتہ روز سیکٹر ایف سیون ون،ایف سیون فور،جی سکس،جی سیون ٹو،کلب روڈ سمیت سیکٹوریل ایریاز میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کئے گئے ہیں۔دوران آپریشن سکٹوریل ایریا سے گھر وں کے ساتھ سرکاری اراضی،گرین بیلٹس،فٹ ہاتھ اور راہ داریوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے کمرے،چاردیواریاں،فنس، کیبن،جنگلے،پختہ وآہنی سیڑیاں،آہنی شیڈز،ڈھابے، ٹھیئے،فروٹ و سبزی کے اسٹالز،عارضی ڈھابے،ٹک شاپس،ورک شاپس سمیت دیگر تجاوزات کو اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے۔جبکہ دوران آپریشن ضبط شدہ سامان کو سی ڈی اے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اب تسلسل کے ساتھ پورا ہفتہ تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔) چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ کی ہدایات ہر شعبہ انوائر منٹ کی استعداد کار،کارکردگی کومزید بہتر بنانے اور لیبر کوکام میں سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید طرز کی مشنری خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔ جدید بش کٹرز پورے شہر میں موجود شعبہ انوائرمنٹ کے متعلقہ اسٹاف کو مہیا کئے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق جدید مشنری کی فراہمی سے ہارٹیکلچر سمیت انوائرمنٹ کے تمام کاموں میں جدت وسہولت پیدا ہوگی اورکارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی بلکہ اسٹاف کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔
