پی ڈی ایم جماعتوں نے عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کرنے کی تیاری شروع کردی، حکومت مخالف تحریک یا لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شامل نہیں کیا جائے گا، 26 اپریل کو لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق اہم اعلان کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے 26 اپریل کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت مخالف تحریک،اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے قائم کیا جائے گا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے علیحدہ اپوزیشن جماعتیں تصور کرتے ہوئے فیصلوں سے باہر تسلیم کیا جائے گا۔ اسی طرح اجلاس میں پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور جے یوآئی کے سربراہان میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے متفقہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔