طبی ماہرین کی جانب سے نیم گرم پانی کا استعمال انسانی مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے، نیم گرم پانی کے استعمال سے صحت میں اضافہ، جسمانی اعضاء فعال اور بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔سائنسی تحقیق میں بھی گرم پانی کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد ثابت کیے جا چکے ہیں، گرم پانی دل کی شریانوں اور جسم میں موجود خون کی تنگ رگوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور متوازن بلڈ پریشر کے سبب جسمانی اعضاء کی کارکادگی بہتر ہوتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خود کی صحت اور خوبصورتی پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ایک ماہ تک مسلسل گرم پانی کا استعمال کر لیا جائے تو اس سے حاصل ہونے والے صحت اور جِلد پر حیرت انگیز فوائد آپ کو حیران کر دیں گے اور پھر نہ چاہتے ہوئے بھی گرم پانی کا استعمال آپ کی مجبوری بن جائے گا۔طبی ماہرین کی جانب سے رمضان کے دوران جہاں مرغن غذاؤں اور زیادہ کھانے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے وہیں گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بے شمار فوائد بھی گنوائے جاتے ہیں۔
