عابد خان – پسند اور ناپسند کی بنیاد پر گروپ میں چند افراد کی سرگرمیوں نے مسائل کھڑے کردیے ہیں
رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کو فوری فیصلہ کرنا چاہیے‘ مطالبے میں وزن ہے‘ ممبر الیکشن کمشن اسرا الحق مشوانی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے انتخابات کے لیے ممبرز کی جانب سے لٹکے ہوئے مسائل کے فوری حل کرنے کے حل کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے اور الیکشن کمشن کے پاس اب معاملہ لٹکاائے رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا تین مئی کو انتخابات ہوئے تھے مگر ابھی تک نتائج کے حتمی اعلان کا معاملہ لٹک رہا ہے فیڈریشن میں پسند اور ناپسند کی بنیاد پر گروپ میں چند افراد کی سرگرمیوں نے مسائل کھڑے کردیے ہیں فیڈریشن آف رئلٹرز پاکستان کے انتخابات کے نتائج کا فیصلہ کرنے اور مسلۂ کے حل کے لیے الیکشن کمشن کو ملک بھر سے دباؤ کا سامنا ہے اور اس حوالے سے مطالبہ میں بہت وزن ہے کہ اب ایک عرصہ گزر گیا مگر گروپس نے آپس میں باہمی معاملات طے نہیں کیے ہیں لہذا اب الیکشن کمشن کو فوری طور پر رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے پلیٹ فارم کا فیصلہ کرنا چاہیے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے لیے مہیا کیا گیا ایک موئثر پلیٹ فارم تاحال نمائندگی سے محروم ہے اور یہ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی اور ذیادتی ہے الیکشن کمشن کے چئیرمین عابد خان اور اسرار الحق مشوانی ممبر الیکشن کمشن فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان نے میڈیا کے ذریعے اپنی کمیونٹی کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تین مئی کوفیڈریشن آف رئلٹرز پاکستان کے الیکشن میں دونوں گروپس نے مساوی ووٹ لیے تھے اور الیکشن کمشن نے دونوں گروپس کو کافی وقت دیا مگر گروپس سنجیدہ نہیں ہیں لہذا اب وقت ہے کہ الیکشن کمشن اپنے فرائض منصبی کو ادا کرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر فیصلہ کا اعلان کرے
