جماعت اسلامی کے رہنما اور ممبر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا کو فالج کا ہلکا اٹیک ہوا ہے۔وہ اس وقت گھر پر ہی زیر علاج ہیں۔ در ایں اثنا امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور دیگر عہدیداران نے ان کی عیادت کی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے خالد محمود مرزا کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔ سید عارف شیرازی نے دوست احباب سے خالد محمود مرزا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے ۔
