پاکستان قیامت خیز ہیٹ ویوو کی زد میں، پاکستان کے علاقے جیکب آباد میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے جون کا مہینہ شروع ہونے سے قبل ہی قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ خاص کر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔مئی کے ماہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم قدرے بہتر رہا، تاہم رواں ماہ کے آخری ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان اس وقت قیامت خیز ہیٹ ویوو کی زد میں ہے، 27 مئی کو جیکب آباد میں دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ رہا۔جیکب آباد کے علاوہ دنیا کے کسی علاقے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔