ا الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے 50لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔ الخدمت فانڈیشن کے صدر حامد اطہر ملک نے50 لاکھ روپے کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو روانہ کر دیا۔حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فلسطینی بھائیوں کو پکاپکایا کھانا، میڈیکل ہیلپ اور ری ہیب لیٹیشن کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے دوسری کھیپ جلد روانہ کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت اسلام آباد الطاف شیر اورڈاکٹر باقرخاکوانی بھی موجود تھے۔محمد عبد الشکور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت اسلام آباد نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔
اپنے مصیبت میں گھرے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے الخدمت اسلام آبادکی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔حامد اطہر ملک نے کہا کہ نے اس موقع پر کہا کہ جنگ بندی کے بعد ہزاروں متاثرہ فلسطینی خاندان ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مصیبت میں بے گھر،خوراک اور علاج کی سہولیات سے محروم فلسطینی بہن بھائیوں کی فوری امداد کا بندو بست کیا جائے
