فرض شناس خاتون آفیسر سونیا صدف کا تبادلہ پنڈ دادن خان کردیا گیا

سیالکوٹ کی نہائت ذمہ دار اور فرض شناس خاتون آفیسر سونیا صدف کا تبادلہ پنڈ دادن خان کردیا گیا، پنڈ دادن خان وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا انتخابی حلقہ ہے سونیا صدف نے پنڈ دادن خان میں چارج سنبھال لیا ہے اور انہیں یہاں عوامی حلقوں کی جانب سے بہت شاندار پذیرائی مل رہی ہے، ہفت روزہ طانیا اسلام آباد محترمہ سونیا صدف کی عوام کی بھلائی کے لیے ہر کوشش کی حمائت کرتا رہے گا، واضح رہے کہ سونیا صدف اس سے قبل سیالکوٹ میں فرائض انجام دے رہی تھیں اور وہ ایک محنتی، لائق اور نہائت قابل، اعلی تعلیم یافتہ فرض شناس آفیسر ہیں، انہوں نے سی ایس ایس کے امتحان میں ملک بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی اور قابلیت کی بنیاد پر انہیں 2020 میں اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ تعینات کیا گیا، جہاں انہوں نے محنت، ایمان داری اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کی، وہ نہائت قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں جن کی فرض شناسی کی چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق اور وزیر اعظم کے معاون خصوضی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے بھی گواہی دی