عُمر بٹ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنے ہونے والے منگیتر عُمر بٹ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

 حال ہی میں جنت مرزا نے عُمر بٹ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

میری مُسکراہٹ کی وجہ عُمر بٹ ہے: جنت مرزا

جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں عُمر بٹ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ محبت بھری نظروں سے عُمر کو دیکھ رہی ہیں۔