پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، ناہید خان خصوصی ہدایت پر شہید بے نظیر بھٹو کی 68ویں آج سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی مرکزی آفس مری روڈ پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بی بی شہید کو شاندا ر الفاظ مین خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے ایک ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا اور نا مساعد حالات مین پارٹی کو مظم کیا وہ عالم اسلام کی پہلی وزیر تھیں جنوں نے جمہوریت کیلئے بڑا کر دار اد کیا اگر انھیں شہیدنہ کیا جاتا تو وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بن کر خوشحالی کی طرف لے جاتی آج بھی لوگ محترمہ کو یاد کرتے ہین ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ا بن محمد رضوی، ملک مظہر، ڈاکٹر عثمان،نوید صادق، اقتدار شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرا چوہدری ناصر، چوہدری طاہر،کوثر الطاف، محبوب خان، مسعود بٹ، ملک قمر، چوہدری اکرام عتیق بٹ، ارشد، شمشاد بیگم، محبوب سلطانہ، رفعت ششاہین، مقصوم کاظمی، باجی فضیلت، راحیلہ محمد احتشام اور دیگر کے علاوہ پارٹی کارنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے کارکن مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، ناہید خان کی قیادت میں متحد ہیں شہید بینظیر بھٹو کی خدمات تاریخ کا حصہ ہے ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہین کیا جائے گا۔ اس موقع پر بینظیر بھٹو شہید کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
