فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے کیپیٹل آفس کے کوآرڈینیٹر اور مرکزی رہنماء مرزا عبدا لرحمن کے بڑے بھائی مرزا عطاء الرحمن حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے مرحوم کی عمر78 برس تھی انہیں عارضہ قلب کے باعث راولپنڈی کے کاڈیالوجی ہسپتال لایا گیا تھا، تاہم طبیعت سنبھل جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو اٹک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور اٹک شہر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق وزیر مملکت آفتاب شیخ، ملک امین اسلم، میجر طاہر صادق، فیڈریشن کے رہنماؤں حاجی غلام علی، نثار انجم، سجاد سرور، طارق محمود، ذیشان اور دیگر رہنماؤں نے بھائی کے انتقال پر مرزا عبد الرحمن سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعاء کی ہے
