بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان کو جھوٹ، دلیل سے خالی اور ذاتی مفادات کی تکمیل پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد

پاکستان ریاست آزادجموں وکشمیر کے حالیہ انتخابات پر کرتا ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی جعلی احتجاج کو پاکستان کی طرف سے مکمل طورپر مسترد کیا گیا اور تنازعہ جموں وکشمیر پر پاکستان کے واضح اور مسلسل موقف کا اعادہ کیاگیا۔

بھارت یہ حقیقت ہرگز چھپا نہیں سکتا کہ اس نے جموں وکشمیر کے حصوں پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپنے غاصبانہ قبضے کو طول دینے کے لئے بھارت گزشتہ سات دہائیوں خاص طورپر 5 اگست 2019 سے بے گناہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بہیمانہ اور خوفناک خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔ 

بھارتی کے غیرقانونی تسلط میں بھارت کے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مسلسل لہو بہہ رہا ہے جبکہ آزاد جموں وکشمیر کے عوام آزادانہ اور شراکتی واجتماعی انتخابی عمل کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر 1948 سے زیرالتوا ہے۔ یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کی تائید وتوثیق سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارددیں کرتی ہیں۔ 

تنازعہ جموں وکشمیرکے حل کے ضمن میںسلامتی کونسل، پاکستان، دیگر ریاستوں اور جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یقین دہانیاں کرانے سے متعلق لاتعداد سرکاری مراسلوں کے باوجود بھارت نے سال ہا سال سے اپنے ہر وعدے سے انحراف کیا ہے۔ 

عالمی سطح پر تنازعہ جموں وکشمیر کی تسلیم شدہ حیثیت میں یک طرفہ طورپر تبدیلی لانے اور مقبوضہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیرقانونی اقدامات کئے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ سلامتی کونسل نے اس اصول کو واضح طورپر بیان کیا ہے کہ جموں وکشمیر کا حتمی حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ و غیرجانبدارانہ جمہوری عمل کے ذریعے عوامی رائے شماری کے مطابق ہوگا۔ 

بھارت فوری طور پر جموں وکشمیر کے حصوں سے اپنا غیرقانونی قبضہ ختم اور غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے اور تنازعہ جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر من وعن اور فوری عمل درآمد کے لئے اقدامات اٹھائے۔