بلیو ایریا کے تاجروں کی یونین کے انتخابات کے لیے سالانہ جنرل باڈی اجلاس آج ہوگا

آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن بلیو ایریا کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد کے سب سے بڑے تجارتی مرکز بلیو ایریا کے تاجروں کی یونین کے انتخابات کے لیے سالانہ جنرل باڈی اجلاس آج ہوگا۔ یہ اجلاس پھول گروپ کے عمران بخاری، ٹائیگر گروپ کے شیخ سلیم، شاہین گروپ کے چودھری فرقان مرتضیٰ اور بلیو ایریا یونین کے سابق صدر سید ندیم منصور کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی تشکیل ہوگی اور شرکا سے یونین کے الیکشن کے لیے تجاویز لی جائیں گی۔ پروگرام کے لیے اتحاد سینٹر کے بالمقابل گرین ایریا کی جگہ منتخب کی گئی ہے، جہاں شرکا کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تاجروں کی یونین کے انتخابات 2 سال کے لیے کرائے جاتے ہیں۔ آئین میں کسی بھی منتخب یونین کی مدت کے لیے 2 سال کا تعین کیا گیا ہے۔ آج کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے تجاویز لی جائیں گی اور فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ انتخابات میں یوسف راجپوت یونین کے صدر منتخب ہوئے تھے