مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس نے دو مختلف مقدمات درج

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس نے دو مختلف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلا مقدمہ چوہدری عبدالطیف چیئرمین انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد الفلاح کی طرف سے درج کیا گیا ہے۔ چوہدری عبدالطیف نے ایم ایم نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں انتظامیہ کمیٹی مسجد الفلاح کا چیئرمین ہوں۔ 14 ستمبر بروز منگل مسجد کے خادم نے اطلاع دی کہ صبح ساڑھے چھ بجے مولانا عبدالعزیز اپنے ساتھیوں ادریس اور دیگر افراد کے ہمراہ اسلحہ سے لیس تھے، دروازے پر دستک دی، مسجد کے خادم نے دروازہ کھولا تو مولانا عبدالعزیز نے اپنے ساتھیوں سمیت زبردستی مسجد کے اندر گھس آئے۔ انہیں منع کیا گیا تو انہوں نے اسلحے کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔