عمران خاں کو لانے والے بھی پریشان ہیں

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی دفاتر میں ناظم سیاسی امور چودھری کاشف نواز رندھاوا کے دفتر کا افتتاح مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر چیئرمین کشمیر کمیٹی سینیٹ آف پاکستان نے کیا ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالغفور راشد حافظ شفیق کاشف ناظم اعلیٰ لاہور پروفیسر بابر فاروق رحیمی بھی ان کے ہمراہ تھے

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے کہا ہے کہ عمران خاں کو لانے والے بھی پریشان ہیں،مہنگائی کے طوفان نے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا ہے۔حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے۔16اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں حکومت کے خلاف بڑا اعلان کریں گے سیاسی امور کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ناظم سیاسی امور چوہدری کا شف نواز رندھاوا،ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ بابر فاروق رحیمی اور حافظ شفیق کاشف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر ساجد میر کاکہنا تھاکہ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا ہے، الیکشن کمیشن نے بھی اعتراض کیا ہے، یہ حکومت خود دھاندلی کی پیداوارہے اور انتخابی اصلاحات کا ان کوحق نہیں ہے، ان کا الیکٹرونک مشین کے ذریعے الیکشن چوری کامنصوبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تاریخی مہنگائی غریب کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے کیے جائیں گے، پی ڈی ایم وکلا احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور ان کا ساتھ دے گی، آزاد عدلیہ کیلئے وکلا کی جدوجہد میں ساتھ ہوں گے۔ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی سرپرستی میں متفقہ طور پر آگے بڑھے گی اور ستمبر کے اجلاس میں تحریک کا فیصلہ کن شیڈول دیں گے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہم صرف جلسوں پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ عملی جدوجہد کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔