لفٹ ٹوٹنے سے کان کن مہران خان پٹھان جاں بحق

لاکھڑا کول مائنز کی کان میں لفٹ ٹوٹنے سے کان کن مہران خان پٹھان جاں بحق ہو گیا،نعش نکال کر قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، لاکھڑا ضلع جام شورو میں کریم کول مائینز کمپنی کی کان نمبر22سے کوئلہ نکالتے ہو ئے لفٹ گرنے کی وجہ سے ایک کان کن 25سالہ مہران خان پٹھان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال کر پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جو اسے پشاور لے گئے، متوفی کو گاؤں خوزہ خیل جنازہ و تدفین کے لئے لے جایا جائے گا۔