سپریم کورٹ بار کے انتخابات برائے سال 2021 ء تا 2022ء میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ حامد خان گروپ لطیف کھوسہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق احسن بھون نے لاہور سٹیشن سے 734،لطیف کھوسہ نے 277،اسلام آباد سے احسن بھون کو 90 اورلطیف کھوسہ کو61،بہاولپور سے احسن بھون کو 55 ،لطیف کھوسہ کو 20، ڈی آئی خان سے لطیف کھوسہ کو 19، احسن بھون کو 9، سکھر سے احسن بھون کو 26 اور لطیف کھوسہ کو6، ملتان سے لطیف کھوسہ کو 84 اور احسن بھون کو 74 ووٹ ملے۔سپریم کورٹ بارکےحتمی نتائج کااعلان 3نومبر کواسلام آباد میں ہوگا۔