پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کال پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء پاکستان (نورانی گروپ) مستونگ کے زیراہتمام ملک میں ہوشرباء مہنگائی، لاقانونیت اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں نااہلی اور پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سلطان شہید چوک پر مظاہرہ کیاگیا۔ریلی سراوان پریس کلب سے شروع ہو کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرکر سلطان شہید چوک پر احتجاجی مظاہرے اور جلسہ عام کی شکل اختیار کرلیا۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.486.2_en.html#goog_1425048695
مظاہرین ملک میں موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات اشیاء خوردونوش ادویات کی آئے روز قیمتوں میں اضافہ اور موجودہ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر صدارت پی ڈی ایم کے مظاہرے سے نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر نواز بلوچ ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ ،جمعیت علماء اسلام مستونگ کے ضلعی امیر و پی ڈی ایم کے ضلعی کنوینر مولانا سعید الرحمن فاروقی جنرل سیکرٹری میر لطیف محمد حسنی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذرجان ابابکی، سی سی کے ممبر ملک عبدالرحمن خواجہ خیل، پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر میر ظہور احمد بنگلزئی، جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صدر مولانا عبدالوحید ربانی ، نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، جمعیت کے حافظ عبدالقادر قریشی ،مستونگ بار کے رہنما منیر بنگلزئی ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی اور غلط معاشی پالیسوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت عام ہوچکاہے اور کمرتوڑ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کیلئے نہ کوئی پالسی ہے اور نہ ہی کوئی اہلیت ہے ان میں کہ وہ ملک کو چلاسکے موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان دنیا بھر میں اکیلا ہو چکا ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے موجود نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قائدین میدان میں نکل چکے ہیں اور پی ڈی ایم تحریک نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر رہے گی۔