ویل ڈن جناب عامر علی احمد چیئرمین سی ڈی اے



آپ کی خدمت میں گزارش کرنے سے پہلے آپ کو مبارک باد، کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف اب آپریشن نظر آنے لگا ہے، بہت خوب، انشاء اللہ اس کے نہائت اچھے اثرات ملیں گے، اور یہی آپریشن شہر کی مارکیٹوں اور بلیو ایریا میں بھی ہوگا جہاں برآمدے تک تجاوزات کی ذد میں ہیں اور پلازوں میں راہداریاں بند کرکے دکانیں بنائی گئی ہیں
چند گزارشات ہیں کہ
ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں افغانستان کی صورت حال کا بہت دباؤ ہے، حالیہ چند ہفتوں میں اسلام آباد میں افغانی عوام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور وہ یہاں کرائے کے گھروں میں رہنا شروع کر رہے ہیں، انسانی ہمدری کا پہلو ایک جانب، ہمیں اپنے ملک اور اپنے شہر کی سیکیورٹی کو سب سے پہلے دیکھنا ہے اس کے بعد دوسرے انسانی پہلو آتے ہیں
جناب محترم
ضرور آپ یہ نکتہ اپنے ذہن میں رکھیے گا کہیں اسلام آباد کے نواح میں کوئی ایسی سرگرمی تو نہیں ہورہی کہ کوئی مافیا انہیں خالی جگہ پر چار دیواری بنا کر دینے میں مدد گار بن رہا ہو
باالکل یہی بات اسلام آباد کے باقاعدہ رہائشی سیکٹرز کے لیے بھی نظر میں رکھنے کی ضرورت ہے آپ جیسے جہاں دیدہ آفیسر جہاں بھی ہوں گے یہ بات ان کے ضرور ذہن میں ہوتی ہے اور ہوگی
ہمیں آپ سے بہت امیدیں ہیں، اگرچہ آپ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تاہم آپ کے لیے دل میں بہت دعائیں ہیں اور آپ کے لیے بہت عزت اور احترام ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ تحقیق، میرٹ اور مطالعہ کی عادت آپ کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے
محترم جناب
سی ڈی اے نے چک شہزاد کے قریب آپریشن کرکے پانی کے غیر قانونی ہائڈرنٹ ختم کیے ہیں، اس کی تعریف کرنی چاہیے
اور گزارش ہے کہ شہر میں جہاں جہاں پانی چوری ہو رہا ہے اور پینے کے پانی کے پائپ کے والو کھول کر یا انہیں ڈھیلا کرکے غیر قانونی سروس اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے پمز ہسپتال کے سامنے یہ کام ہو رہا ہے
محترم جناب
امید ہے کہ آپ کی توجہ سے یہ غیر قانونی عمل بھی ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا
شکریہ
آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں