رپورٹ مطیع اللہ
جرمنی کے صوبے زاگسن کے صنعتی شہر ڈریسڈن کے تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاپاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے جنرل سیکرٹری ندیم مغل کیجانب سے منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں تمام مسالک کے لوگوں کی بلاتفریق مثالی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے
کانفرنس میں یوکے و یورپ کے مختلف ممالک سمیت جرمنی کےشہر ڈریسڈن شہر کے قریب وجوار کے اضلاع سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و مقامی کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی صدارت نامور مذہبی رہنماء حضرت حق خطیب حسین علی سجادہ نشین دربارعالیہ کوٹلی ستیاں نےآن لائن کی جبکہ کانفرنس میں جامع مسجد المدینہ اسٹوٹگارڈ کے خطیب مفتی شوکت مدنی، برطانیہ سے ائے ہوئے مفتی محمد فیاض، راجہ افتاب شریف مہمان ناصر خان مہمان خصوصی تھے