اسلام آباد کے معروف تاجر رہنماء عاطف حسنین شیخ کو ان کی پارٹی خدمات اور عوامی حلقوں میں ان کی سماجی پہچان کے باعث پاکستان تحرک انصاف کی مرکزی قیادت نے انہیں اسلام آباد کے انتہائی اہم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53 کے لیے عوامی رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کردیا ہے اور انہیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے یہاں ایک بڑی تقریب میں انہیں نوٹیفیکیشن دیا ہے، تقریب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماء اور معروف تاجر ندیم گجر اور دیگر بھی موجود تھے، اس حلقہ کے لیے پاکستان تحرک انصاف کی جانب سے عاطف حسنین شیخ کو ذمہ داری دینے کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف نے اس حلقے اور اسلام آباد میں انتہائی سنجیدہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا اور توقع کی جارہی ہے وہ تحریک انصاف کے لیے بہترین خدمات نجام دیں گے اور پارٹی کا عوام کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے منشور اور پروگرام گھر گھر اور گلی گلی پہنچائیں گے
