۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات انجنیئر افتخار چودھری نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو سراہا کہ عثمان بزدار نے قومی ترانے سے پہلے درود صلوۃ پڑھنے کی تلقین کر کے اپنے اللہ اور اس کے رسول کو راضی کیا ہے انہوں نے کہا یہ اصل یا رسول اللہ لبیک کی طرف قدم ہے ۔میرا رب وزیر اعلی سے پہلے بھی راضی تھا اب وہ اپنے رسول کی حرمت کی قدر کرنے والے پر اور خوش ہے ۔پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نے کہا سبز گنبد والے کی رضا اور خوشنودی ہونے کے بعد عثمان بزدار جو بھی کام کریں گے اس میں برکت ہو گی ۔انہوں نے کہا اللہ پاک کے نام کے ساتھ درود پاک پڑھ کر جو کام بھی کیا جائے گا اللہ اس میں برکت ڈالیں گے
یاد رہے وزیر اعلی پنجاب نے تمام اسکولوں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اسمبلی شروع ہونے پر پہلا کام نبی پاک پر درود سلام پیش کرنے سے کریں ۔
انجنیئر افتخار نے کہا بارہ کروڑ عوام خوشی سے جھوم اٹھے ہیں اس ہر عثمان بزدار کو سلام پیش کرتے ہیں
اطلاعا عرض ہے کہ انجنیئر افتخار سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں طویل عرصہ تک ملازمت کرتے رہے ہیں ۔اور مسجد نبوی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں
