کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

 کراچی میں فالٹ لائنز کی موجودگی کا انکشاف،  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی۔